1,689

بچیانہ منڈی میں اسمِ اللہ ذات کا پیغام

بچیانہ منڈی (نیوز رپورٹر) سرپرست تحریک دعوتِ فقر بچیانہ منڈی محمد قدیر اقبال سروری قادری کی نگرانی میں تحصیل جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں دعوت و تبلیغ میں کام جاری ہے۔
3ستمبر2019بروز منگل ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مریدین کو ذکروتصور اسم اللہ ذات کا طریقہ کار سمجھایا گیا اور خانقاہ سروری قادری لاہور میں آنے کی دعوت دی گئی۔ تمام طالبانِ مولیٰ کو راہِ فقر میں جانی ومالی مجاہدے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
378گ ب حماندکے چک بچیانہ منڈی میں محمد غلام دستگیر سروری قادری کے گھر میں اجلاس ہوا جس میں حاضرین کو بانی و سرپرستِ اعلیٰ  تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کی صحبت سے فیض یاب ہونے کی تلقین کی گئی۔
5ستمبر 2019 بروز جمعرات مہرپورضلع ننکانہ میں شعبہ دعوت و تبلیغ کے وفد نے محمد معشوق سروری قادری کے گھر میں گردو نواح سے حاضر ہونے والے عقیدتمندوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اسم اللہ ذات، مرشد کامل اکمل اور فقر میں مجاہدے کی اہمیت پر گفتگو فرمائی۔
6ستمبر 2019 بروز جمعتہ المبارک صبح7بجے سید والا شہر میں تحریک دعوتِ فقر کے وفد نے مریدین اور عقیدتمندوں کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا۔ ملاقات میں سید والا شہر میں ایک نیا تحریکی دفتر بنانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے رضامندی کا اظہار کیا۔